بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موجودہ ہندوستان میں ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن کتنا ہے؟

سوال

موجودہ ہندوستان میں ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن کتنا ہے ؟ نیزآج 21مارچ2021 کواس کی قیمت کتنی ہے؟

جواب

ساڑھے باون  تولہ چاندی  کا وزن اس زمانے میں  رائج  وزن کے اعتبار سے : چھ سو بارہ (612) گرام، پنتیس (35)  ملی گرام ہے۔باقی آپ  ہندوستان کے جس شہر میں ہیں،   وہاں کے  صرافہ  بازار سے  (21)  مارچ کے دن کی  ایک تولہ چاندی کی قیمت معلوم کرکے ، اس قیمت کو  ساڑھے باون کے ساتھ ضرب  دے دیں،  جو نتیجہ آئے گا وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی اکیس مارچ کی  قیمت ہوگی۔ اور اب تک زکات ادا نہ کی ہو تو اِس وقت صرافہ بازار میں اس کی قیمت معلوم کرلیجیے، یا انٹرنیٹ پر آج کی تاریخ میں اس کی قیمت معلوم کرلیجیے، اور اس کے مطابق زکات کا حساب کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200288
تاریخ20-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں