بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

10 دسمبر سے عدتِ وفات کا حساب

سوال

میرے سسر کا  انتقال  10 دسمبر  2020 کو صبح  6:30بجے ہوا تھا، میری ساس کی عدت اس حساب سے کب ختم ہوگی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ   میں آپ  کی  ساس  کی  عدت   19 اپریل صبح   6:30  بجے ختم  ہوگی؛ کیوں کہ اس وقت عدت کے 130 دن پورے ہوجائیں گے۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

''في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق و الموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة و إن نقصت عن العدد، و إن اتفق في وسط الشهر، فعند الإمام يعتبر بالأيام، فتعتد في الطلاق بتسعين يوماً، و في الوفاة بمائة و ثلاثين''. (3/ 509)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200261
تاریخ20-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں