کپڑے والی الماری میں قرآن پاک رکھنا
سوال
کپڑے والی الماری میں قرآن مجید رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں کپڑے والی الماری میں قرآن رکھنا جائز ہے، تاہم ادب یہ ہے کہ قرآن پاک کو اس طور پر اوپر رکھیں کہ اس کے اوپر کپڑے نہ ہوں۔
الفتاوى الهندية (5 / 324):
"حانوت أو تابوت فيه كتب فالأدب أن لايضع الثياب فوقه."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200213
تاریخ19-03-2021

