عورت کا بغیر خلع دوسری جگہ شادی کرنے سے متعلق
سوال
کیا عورت خلع کے بغیر شادی کر سکتی ہے؟
جواب
شادی شدہ عورت شوہر سے طلاق یا خلع یا اس کی وفات کے بعد عدت گزارے بغیر دوسری جگہ شادی نہیں کر سکتی۔
تاہم بعض مخصوص احوال میں شوہر کی اجازت کے بغیر فسخِ نکاح کیا جاسکتا ہے۔ بہتر ہے کہ عورت کے معاملات کی تفصیل بتا کر سوال کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200192
تاریخ18-03-2021

