جس چیز میں صدقہ کی نیت کی ہو، اسے بیچ کر اس کی قیمت صدقہ کرنا
سوال
صدقہ کی چیز کو بیچ کر رقم صدقہ کرسکتے ہیں ؟
جواب
"صدقہ کی چیز" سے مراد اگر یہ ہے کہ کسی چیز کے متعلق صدقہ کرنے کی نیت تھی، پھر اسے بیچ کر اس کی قیمت صدقہ کرنا، تو یہ جائز ہے۔ اور اگر کچھ اور مراد ہے، تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200166
تاریخ18-03-2021

