روزے میں پانی حلق میں چلا گیا
سوال
کیا وضو کرتے وقت پانی حلق میں جا نے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
کلی کرتے وقت پانی غلطی سے حلق میں چلا گیا (یعنی حلق سے اترگیا) اور روزہ یاد تھا تو روزہ فاسد ہوگیا، قضا لازم ہے، کفارہ لازم نہیں ہے،البتہ اگر کلی کے دوران روزہ یاد نہیں تھا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔
الفتاوى الهندية (1/ 202):
"و إن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكراً لصومه فسد صومه، وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكراً لايفسد صومه، كذا في الخلاصة، وعليه الاعتماد."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

