بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

"صلی اللہ علیہ وسلم" پورا درود ہے یا نہیں؟

سوال

"صلی اللہ علیہ وسلم "پڑھنا کیسا ہے؟ کچھ لوگ کہتے کہ وآلہ ساتھ نہ ہو تو درود مکمل نہیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں "وآلہ"  کے بغیر  "صلی اللہ علیہ وسلم" بھی مکمل درود  ہے،  تاہم "وآلہ" بھی ساتھ  میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے؛ کیوں کہ درودِ ابراہیمی میں رسول اللہ ﷺ سے "آلِ محمد" (ﷺ) پر بھی درود بھیجنا منقول ہے، اور درودِ ابراہیمی درود شریف کے افضل ترین کلمات پر مشتمل ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200158
تاریخ18-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں