عشاء کی دو سنت عشاء کی فرض سے پہلے نہیں پڑھی جائے گی
سوال
کیا عشاء کی دو سنت عشاء کی فرض سے پہلے پڑھی جاسکتی ہیں؟ پھر فرض کے بعد وتر پڑھ لیں۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں عشاء کے بعد کی دوسنتِ مؤکدہ عشاء کی فرض کے بعد ہی پڑھی جائیں گی۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2 / 52):
"ثم الآكد بعدها قيل: ركعتا المغرب، ثم التي بعد الظهر، ثم التي بعد العشاء."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200123
تاریخ17-03-2021

