بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچوں كا پيشاب/ پاخانہ صاف کرنے سے وضو کا حکم

سوال

كيا وضو كي حالت ميں بچوں كا پيشاب/ پاخانہ صاف  کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بچوں کا پیشاب / پاخانہ صاف کرنے  وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر اس سے ہاتھ  یا کپڑوں پر کوئی گندگی لگ جائے تو نماز سے پہلے اس کو  اچھی طرح دھو کر پاک کرلینا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200104
تاریخ16-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں