لڑکی کے عقیقہ میں بکری ہے یا بکرا؟
سوال
لڑکی کی طرف سے عقیقہ میں بکرا کرنا چاہیے یا بکری؟
جواب
لڑکی کے عقیقہ میں ایک چھوٹا جانور(خواہ وہ بکرا ہو یا بکری، دنبہ ہو یا دنبی، نر بھیڑ ہو یا مادہ بھیڑ) ، یا بڑے جانور میں ایک حصہ کرنا کافی ہے، لڑکی کے عقیقہ میں بکری کر نا ضروری نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200091
تاریخ16-03-2021

