بز کوئن کا کاروبار
سوال
بز کوئن کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ہم اس میں کاروبار کر سکتے ہیں؟
جواب
’’بز کوائن‘‘ اور اس طرح کی دیگر ڈیجیٹل کرنسی جنہیں ’’ کرپٹو کرنسی ‘‘ کہا جاتا ہے کا کوئی مادی وجود نہیں ہے، اس لیے اسے ’’کرنسی‘‘ یا ’’مال‘‘ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ، اس لیے اس کے ذریعہ لین دین کرنا، اس میں سرمایہ کاری کرنا اور اس کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200016
تاریخ15-03-2021

