آفس کی بجلی سے موبائل چارج کرنا
سوال
آفس میں سرکاری لائٹ پر موبائل چارج کرنا صحیح ہے؟
جواب
اگر سرکاری قانون میں یا آفس کی مجاز انتظامیہ کی طرف سے صراحتاً یا عرفاً ملازمین کو ضرورت پر موبائل چارج کرنے کی اجازت ہو تو ملازمین وہاں موبائل چارج کرسکتے ہیں، اور اگر ممانعت ہو تو پھر آفس کی بجلی کا ذاتی استعمال درست نہیں ہوگا، اگر لاعلمی میں استعمال کرلی تو سرکاری کھاتے میں کسی طرح اس کی اجرت جمع کرادی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200003
تاریخ15-03-2021

