بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دودھ گرنے کی وجہ سے رزق میں تنگی کا نظریہ رکھنا

سوال

دودھ گرم کرتے وقت اگر گر جاۓ تو اس کا کیا حکم ہے ؟ کسی سے سنا ہے کہ رزق میں  برکت نہیں  رہتی، کیا یہ  درست ہے ؟

جواب

دودھ اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے اور اس کی ناقدری نہیں کرنی چاہیے، دودھ گرم کرتے ہوئے بھی احتیاط سے کام لینا ضروری ہے؛ کیوں کہ دودھ گرم ہو جانے کے بعد اس کا بے احتیاطی کی وجہ سے گرنا ناقدری اور ناشکری میں شمار ہو گا، لیکن  اس کے  گرم کرتے وقت گرنے کی وجہ سے رزق میں تنگی کا عقیدہ رکھنا  درست نہیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201626
تاریخ13-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں