بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

سوال

فرض  نماز  میں  سلام پھیرنے سے پہلے درودشریف کے بعد  ایک سے زیادہ قرآنی آیات پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

قعدہ اخیرہ میں درود شریف کے بعد فرض نماز  میں قرآن و حدیث میں منقول دعائیں پڑھ سکتے ہیں، نیز ایک سے زیادہ دعائیں  پڑھنا بھی درست ہے،  فرض نماز   (کسی عذر کی وجہ سے)  انفرادی طورپر پڑھی جائے  یا اگرکوئی شخص   مقتدی  ہو  اور  امام  کے سلام پھیرنے میں اتنا وقت ہو  جس وقت میں  دعا پڑھی جاسکتی ہو تو  ایک سے زائد دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ولیس بینهما ذکر مسنون ... وماورد محمول علی النفل ... ثم الحمل المذکور صرح به المشائخ في الوارد في الرکوع والسجود ... وقال: إن ثبت في المکتوبة فلیکن في حالة الانفراد أو الجماعة والمامومون محصورون لایتثقلون بذلك ..." الخ

(شامی ،ج:۱، ص: ۵۰۹، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201606
تاریخ13-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں