قعدۂ اخیرہ میں تشہد ترک کردینے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص قعدۂ اخیرہ میں تشہد چھوڑ دے تو اس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب
قعدۂ اخیرہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنا فرض ہے اور التحیات کا پڑھنا واجب ہے، اگر کوئی شخص قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا، لیکن بھو ل کر اس نے التحیات نہیں پڑھی، اس پر سجدۂ سہو لازم ہوگا، اگر سجدہ سہو کرلے گا تو اس کی نماز ہوجائےگی۔ اگر سجدۂ سہو نہ کیا تو وقت کے اندر یہ نماز واجب الاعادہ ہوگی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 466):
" (والتشهدان) ويسجد للسهو بترك بعضه ككله، وكذا في كل قعدة في الأصح؛ إذ قد يتكرر عشراً.
(قوله: والتشهدان) أي تشهد القعدة الأولى وتشهد الأخيرة".
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

