موبائل اکاؤنٹ پر ملنے والی اضافی رقم کا حکم
سوال
موبائل اکاؤنٹ پر اضافی رقم ملتي ہے ، وه جائز ہے یا نہیں؟
جواب
موبائل اکاؤنٹ سے مراد اگر ایزی پیسہ یا جاز کیش وغیرہ اکاؤنٹ ہیں تو اگر ان اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط پر مشروط نفع (اضافی رقم) ملتا ہو تو اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا، یہ قرض پر نفع ہے جو کہ سود ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں :
ایزی پیسہ کیش بیک اور روزانہ ملنے والی سہولیات کا حکم
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207201554
تاریخ12-03-2021

