شام کے وقت گھر میں جھاڑو لگانا
سوال
شام کے وقت گھرکو جھاڑو لگانا کیسا ہے؟
جواب
دن یا رات میں کسی بھی وقت جھاڑو لگانے کی شریعت میں کوئی ممانعت نہیں ہے، لہذا دن یا رات، صبح یا شام کسی بھی وقت جھاڑو لگانا جائز ہے۔
باقی اگر کسی بزرگ سے یہ منقول ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مکان صاف کرنے اور جھاڑو دینے کا وقت عرفاً دن ہے، رات نہیں ، اور ہر کام اپنے وقت پر کرنا چاہیے، لیکن یہ تعیین شرعی نہیں کہ اس کے خلاف کرنے سے انسان گناہ گار ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207201535
تاریخ12-03-2021

