بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کا بکرا یا اس کی قیمت مدارس میں دینا

سوال

ہم صدقہ کا بکرا کٹواکر مسکینوں کو دیتے ہیں، ہم یہی رقم یا بکرا مدرسہ میں دے  سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں صدقے کا بکرا یا اس کی قیمت دینی مدارس کے مستحق  طلبہ کو  دی  جاسکتی ہے، اگر اس  کی رقم  دینی  مدارس  کے  مالیات کے شعبہ میں   دینی ہو تو صدقہ   کی  مد  (نفلی  یا واجب)  وغیرہ  کی  وضاحت کرکے   جمع  کرائی جائے۔  فقط اللہ اعلم

دینی مدارس میں صدقہ و زکوٰۃ   دینے سے متعلق تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ ملاحظہ فرمائیں:

دینی مدارس میں زکاۃ دینا

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201528
تاریخ12-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں