بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں تھوک نگلنا

سوال

روزے  کی حالت میں تھوک نگلنا کیسا ہے؟

جواب

روزہ کی حالت میں منہ میں تھوک جمع ہوجائے  اور اس کو نگل لے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ  روزہ دار کے  لیے  قصدًا تھوک  منہ  میں جمع کرنا اور پھر اس کو نگلنا مکروہ ہے۔

الفتاوى الهندية (1 / 199):

"وَيُكْرَهُ لِلصَّائِمِ أَنْ يَجْمَعَ رِيقَهُ فِي فَمِهِ ثُمَّ يَبْتَلِعَهُ كَذَا فِي الظَّهِيرِيَّةِ".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201517
تاریخ12-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں