بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پولیو ویکسین کا حکم

سوال

پولیو و یکسن  حلال ہے یاحرام ہے؟

جواب

پولیو   یا اس جیسی دیگر  بیماریوں کی ویکسینز  کے سلسلے  میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ اگر کوئی ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کردے کہ یہ مضر صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی  ناپاک چیز ملی ہے تو ان کا پلانا جائز ہے، لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے، اور  پلانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ  اور اس بات کا اطمینان ضرور کرلیا جائے کہ کہیں اس کی تاریخ میعاد گزر نہ گئی۔ نیز چوں کہ یہ مستقبل کی ایک موہومی بیمار کے سد باب کے لیے ہے؛ اس لیے کسی کو اس کے پلانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم

   مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کے ترجمان رسالہ ”ماہنامہ بینات“ کے مضمون کا مطالعہ کرلیں:

پولیو کے قطرے ، عوامی تشویش اور سرکاری ذمہ داری!

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201514
تاریخ12-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں