تجدید نکاح کا طریقہ
سوال
تجدیدِ نکاح کس طرح کرنا چاہیے؟
جواب
تجدیدِ نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ خطبہ نکاح پڑھنے کے بعددو مسلمان عاقل بالغ مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ ایجاب و قبول کیا جائے، مثلاً: بیوی کہے کہ "میں نے اتنے مہر کے بدلے اپنے آپ کو آپ کے نکاح میں دیا" اور شوہر کہے کہ "میں نے قبول کیا" تو اس سے نکاح ہوجائے گا، احتیاطاً تجدید نکاح کیا جائے یا نکاح ٹوٹ جانے کے بعد نکاح کیا جائے دونوں کا ایک ہی طریقہ ہے، البتہ جو نکاح بطورِاحتیاط کیا جائے اس میں نیامہر مقررکرنا شرط نہیں ہے۔تجدیدِ نکاح کے وقت خطبے کی فضیلت بھی حاصل کرنی چاہیے، مگر نکاح اس کے بغیر بھی درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

