بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کے لیے وظیفہ

سوال

جہاں بھی رشتہ لگ  رہا ہے، کسی نہ کسی وجہ سے ناں ہورہا ہے، کوئی عمل یا دعا بتادیں !

جواب

آپ  پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، نیز درج ذیل وظائف میں سے کوئی بھی پڑھ سکتے ہیں:

1:  مندرجہ ذیل آیت شام کو کسی بھی وقت روزانہ اکتالیس (41) مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کرکے  دعا کیا کریں:

"رَبِّ اِنِّىْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ   " (سورہ قصص، آیت نمبر:24)

2:  نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41  مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے:

"وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَکَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه" (سورۃ الطلاق، رقم الآیۃ:2/3)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201460
تاریخ11-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں