ابیہہ نام رکھنے کا حکم
سوال
کیا میں اپنے بچی کا نام "ابیہا "رکھ سکتا ہوں؟اس کا صحیح معنی کیا ہے؟
جواب
مذکورہ نام (ابیھا) کا صحیح تلفظ " أَبِيْهَه" (یعنی آخر میں الف کے بجائے ہاء ) ہے، اور اس تلفظ کے اعتبار سے اس کا معنی ہے:سمجھ دار۔ ( القاموس الوحید، ص:106، ط:ادارۃ الاسلامیات)
لہذا بچی کا یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207201454
تاریخ11-03-2021

