بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد شوہر خود کو مخنث بنالے

سوال

اگر  کسی  نے  شادی  کی  اور  بعد  شادی  کے  اس  نے  اپنی  ذات  کو  ہجڑا  بنا لیا تو عورت نکاح میں رہےگی یا نہیں رہے گی؟

جواب

سوال  سے مقصود اگر  یہ ہے کہ  نکاح کے بعد شوہر  مصنوعی مخنث  بن جائے تو شرعًا   اس  سے نکاح  نہیں ٹوٹتا،  لیکن شوہر کا یہ عمل ناجائز اور گری ہوئی حرکت ہے۔

نکاح   تو طلاق ، خلع یا فسخ  نکاح کے ذریعہ ختم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201394
تاریخ09-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں