بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کون سی نمازوں کی قضا ضروری ہے؟

سوال

کن نمازوں کی قضا پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

فوت شدہ نمازوں کی قضا  میں صرف فرض پڑھنے ہوتے ہیں، سنت نہیں، البتہ نمازِ وتر واجب ہے ، اس لیے عشاء کی قضاکرتے  ہوئے وتر کی قضا کرنا بھی لازم ہے۔ اور فجر کی نماز کی سنتیں اگر تنہا یا فرض سمیت رہ جائیں تو اسی دن اشراق کے وقت سے لے کر زوال سے پہلے پہلے پڑھی جائیں گی، اس دن کے زوال کے بعد فجر کی سنتوں کی قضا بھی نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201391
تاریخ09-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں