اسرائیل لقب کس کا ہے؟
سوال
اسرائیل کس نبی کا لقب ہے؟ اور یہ لقب انہیں کس نے کس وجہ سے دیا ہے؟
جواب
"اسرائیل" یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے، یہ ”اسرا“ اور”ایل“ دو لفظوں سے مرکب ہے، جس کا عربی ترجمہ "عبداللہ" (اللہ کا بندہ) ہے۔ یہ لقب نہیں ہے، بلکہ حضرت یعقوب علیہ السلام جو حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں، ان کا نام عبرانی زبان میں "اسرائیل" ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جو نسل حضرت یعقوب بن اسحاق علیہما السلام سے چلی وہ اسی وجہ سے وہ "بنو اسرائیل" کہلاتی ہے۔ (مستفاد از قصص القرآن للسیوہاری) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

