میں نماز نہیں پڑھتا کہنے والے کا حکم
سوال
اگر ایک انسان کے منہ سے یہ نکل گیاکہ میں نماز نہیں پڑھتا، لیکن اسے نہیں پتا کہ یہ کفریہ جملہ ہے، اب کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں کفر لازم نہیں آئے گا، البتہ گفتگو میں آئندہ احتیاط کرنا اور نماز کی پابندی کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207201376
تاریخ09-03-2021

