سات تولہ سے کم سونا اور کچھ نقدی پر زکات کا حکم
سوال
کیا اگر سات تولہ سے کم سونا ہو اور کچھ نقدی ہو تو اس پر زکوة واجب ہوتی ہے ؟
جواب
اگر ساڑھے سات تولہ سونے سے کم مقدار سونے کے ساتھ ضرورتِ اصلیہ سے زائد نقدی موجود ہو تو اس صورت میں سونے کی قیمت اور کل نقدی کو جمع کرکے کل مجموعہ مالیت کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد بطور زکات دینا واجب ہوگا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) میں ہے:
"(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين)؛ لأن الكل للتجارة وضعاً وجعلاً (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة)" ( ٢ / ٣٠٣، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

