منہا دانش نام رکھنا
سوال
میں نے اپنی بیٹی کا نام "منہا دانش" رکھا ہے جو کہ اب سوا دو سال کی ہو چکی ہے ، میں نے "منہا" نام کے معنی معلوم کرنے ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ میری اس سلسلے میں راہ نمائی فرمائیں!
جواب
’’منہا‘‘ نام کا درست تلفظ ’’منحہ‘‘ (مِنْحَه) ہے، اس لیے ’’منہا‘‘ نام رکھنے کے بجائے ’’منحہ‘‘ نام رکھ لیا جائے، جس کے معنی تحفہ / گفٹ کے ہیں، پس صورتِ مسئولہ میں درست تلفظ (یعنی " منحہ دانش") کے ساتھ مذکورہ لڑکی کا نام لکھا اور پکارا جائے۔
’’المعجم الوسیط‘‘ میں ہے:
"المنحة: العطية". ( ۲ / ۸۸۸، ط: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

