حصولِ اولاد کے لیے وظیفہ
سوال
میری شادی 16 اکتوبر 2019 کو ہوئی اور میری شادی ہوئے 1 سال 4 مہینے ہوگئے ہیں، میں نے لیڈی ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا ہے، الحمد للہ سب صحیح ہے، ڈاکٹر نے اب انتظار کرنے کو کہا ہے، میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں یا کوئی تعویذ دے دیں اولاد کے ہونے کے لیے !
جواب
ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ اولاد کی نعمت سے نواز دے گا:
﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وّأََنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

