مدرسہ کی زمین پر امام صاحب کے لیے گھر بنانا
سوال
ایک جگہ پر چندے کی رقم سے مدرسہ تعمیر کیا گیا ، اب مسجد کمیٹی اس مدرسے میں امام صاحب کی رہائش گاہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے تو اس طرح کرنا شرعاً درست ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ زمین مدرسہ کے لیے وقف ہے، اور مذکورہ امام صاحب اس مدرسے میں خدمت انجام نہیں دے رہے تو اس زمین پر امام صاحب کے لیے گھر بنانا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207201366
تاریخ09-03-2021

