وساوس سے بچاؤ کے لیے وظیفہ
سوال
مجھے ہر وقت پاکی اور ناپاکی کے وسوسے آتے ہیں، زندگی بہت تنگ ہو چکی ہے، کوئی وظیفہ بتائیں!
جواب
وساوس کا سب سے کار گر علاج یہی ہے کہ اس کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دی جائے، اور ان کی طرف دھیان ہی نہ دیا جائے، اور ان کے ہوتے ہوئے بھی اپنے اعمال جاری رکھیں۔ نیز ایسے وساوس سے حفاظت کے لیے ان دعاؤں کا اہتمام کریں:
1... "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
2... اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأَعُوْذُبِكَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ.
3... اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَكَ وَ ذِكْرَكَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰى".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

