بیوی کے انتقال کے بعد شوہر حق مہر کیسے ادا کرے؟
سوال
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر حق مہر کیسے ادا کرے؟
جواب
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کے ذمہ واجب الادا حق مہر بیوی کا ترکہ (میراث) ہے ، جسے اس کے ورثاء میں شرعی حصص کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207201244
تاریخ06-03-2021

