آفس میں جان دار کی تصویر لگانا کیسا ہے؟
سوال
آفس میں قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصویر لگانا کیسا ہے ؟آفس سکول کا ہے۔
جواب
حدیث شریف میں ہے کہ جہاں پر جان دار کی تصویر ہوتی ہے وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے، لہذا بلاضرورت کسی بھی جان دار کی تصویر آفس میں لگانا جائز نہیں ہے۔
سنن ابن ماجه (2/ 1203):
"عن أبي طلحة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لاتدخل الملائكة بيتًا فيه كلب، و لا صورة»."
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207201243
تاریخ06-03-2021

