بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی اہم مقصد کے حصول کا وظیفہ

سوال

میں  بحرین  ملک میں پولیس کا کام کرتاہوں،  برائے  بحرین کا پاسپورٹ مل جائے، کوئی مجرب عمل دعا سکھائیں!

جواب

پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام کیجیے، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد و غروبِ آفتاب کے وقت اور اذان و اقامت کے درمیانی اوقات میں خلوص سے دعا کیجیے، اس کے ساتھ تلاوتِ کلامِ پاک اور استغفار کی کثرت کیجیے۔ اور  دن میں کسی بھی وقت مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھ کر دعا مانگنے کا اہتمام کریں، ان شاءاللہ  اللہ تعالٰی آپ کی مراد پوری فرمادیں گے:

1:حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ    (سورۃ آل عمران، رقم الآیۃ:173)، اکتالیس (41) مرتبہ پڑھیں۔

2: یَافَتَّاحُ، ایک سو اکتالیس (141) مرتبہ پڑھیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201195
تاریخ06-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں