بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد مصطفی احمد نام رکھنے کا حکم

سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام "محمد مصطفیٰ احمد خان" رکھا ہے۔ کیا اس میں کوئی شرعی قباحت ہے؟

جواب

"محمد"  کا معنی ہے: جس کی اچھی خصلتوں کی بنا  پر تعریف کی جائے۔

"مصطفی" کا معنی ہے: چنا ہوا، پسندیدہ۔

"احمد " کا معنی ہے: جو اپنی رب کی زیادہ تعریفیں کرنے والا ہو۔

مذکورہ تینوں نام حضوراکرمﷺ کے اسمائے گرامی میں سے ہیں ، اور اپنے بچے کا نام انبیاء کے نام پر رکھنا مستحب ہے، آپﷺ نے  بچوں کے نام انبیاءِ  کرام  علیہم السلام کے نام پر رکھنے  کی ترغیب دی ہے۔

فیض القدیر  شرح الجامع الصغیر میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: سموا بأسماء الأنبياء."

(باب حرف السين،رقم الحدیث:4717، ج:4، ص:113، ط:المكتبة التجارية)

الروض الأنف فی شرح السیرۃ النبویۃ لابن ہشام میں ہے:

"وَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزّبَعْرَى أَيْضًا حِينَ أَسْلَمَ

وَلَقَدْ شَهِدْت بِأَنّ دِينَك صَادِقٌ ... حَقّ وَأَنّك فِي الْعِبَادِ جَسِيمُ

وَاَللهُ يَشْهَدُ أَنّ أَحْمَدَ مُصْطَفًى ... مُسْتَقْبَلٌ فِي الصّالِحِينَ كَرِيمُ."

(باب ذكر الاسباب الموجبة الى مكة، ج:7، ص:247، ط:داراحياء التراث العربى)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201189
تاریخ05-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں