میوزکل کانسرٹ (musical concert) کی ٹکٹ بیچنا
سوال
کیا ہم کسی میوزکل کانسرٹ (musical concert) کی ٹکٹ کمیشن رکھ کر بیچ سکتے ہیں ؟ اس کا نفع صحیح ہوگا ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں میوزکل کانسرٹ کی ٹکٹ بیچنا ناجائز ہے اور اس کا نفع بھی حلال نہیں ہے ؛ کیوں کہ گناہ کے کام میں جیسے براہِ راست حصہ لینا ناجائز ہے، ایسے ہی اس کا ذریعہ بننا اور اس کی ترویج کرنا بھی ناجائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 391):
"(بخلاف بيع أمرد ممن يلوط به وبيع سلاح من أهل الفتنة)؛ لأن المعصية تقوم بعينه ."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

