قومی بچت سکیم سے حاصل ہونے والے نفع سے بجلی گیس وغیرہ کے بل ادا کرنا
سوال
کیا قومی بچت سیکم کا نفع اگر بجلی ، گیس ، ٹیلیفون کے بل پر استعمال کیے جاتے ہوں تو یہ گناہ تو نہیں ہو گا آج کل کے مشکل حالات میں؟
جواب
قومی بچت اسکیم سے حاصل ہونے والا نفع سود کے حکم میں ہے؛ لہذا اس کا وصول کرنا اور اسے کسی قسم کی اشیاء کی خریداری یا خدمات (ٹیلیفون ،گیس ) کی مد میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے :
"عن جابر - رضي الله عنه - قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه، وقال: (هم سواء) » رواه مسلم."
(کتاب البیوع باب الربا ج نمبر ۵ ص نمبر ۱۹۱۵،دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

