بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اصول اور فروع نہ ہونے کی صورت میں میراث کا حکم

سوال

میت کے اُصول و فروع کے نہ ہونے صورت میں کیا سب  مال بھائی کو ملے گا؟

جواب

اگر میت  کے اُصول (والدین، دادا دادی، نانی وغیرہ) اور فروع (بیٹا بیٹی، پوتا پوتی وغیرہ) کوئی نہ ہو ، اسی طرح  بیوہ  بھی نہ ہو اور   مرنے والی عورت ہے تو اس کا شوہر بھی نہ ہو، اور وارث صرف بھائی ہو (بہنیں نہ ہوں) تو   اس کی  ساری جائیداد بھائی  کو ملے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207201097
تاریخ03-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں