بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ترکہ کے کاروبار میں اضافہ کا حکم

سوال

 میرے والد کا انتقال 2014 ء میں ہوا تھا، اب 2021ء  میں کاروبارکی تقسیم کس طرح ہوگی؟ جب کہ کاروبار دس گنا بڑھ بھی گیا ہے۔

جواب

صور تِ مسئولہ میں اگر مذکورہ کاروبار  والد مرحوم  کا تھا اور اسی کاروبار میں مرحوم کے انتقال کے بعد اضافہ ہوا ہے تو یہ سارا کاروبار اضافہ سمیت  ورثاء  کا حق ہے، لہذا   تقسیم کے وقت کاروبار کی جو مالیت ہوگی  اس کے حساب  یہ کاروبار ورثا میں  تقسیم ہو گا۔

نیزمرحوم  کی جائیداد کی تقسیم کا طریقۂ کار  معلوم کرنے کے لیے  مرحوم کے تمام ورثاء کی تفصیل لکھ کر بھیجیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144207201047
تاریخ02-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں