بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیمار کو عقیقہ کا گوشت کھلانا

سوال

اگر کوئی شخص بیمار ہو تو  اس کے لیے عقیقہ کے گوشت میں سے یخنی پلانے کی غرض سے گوشت  رکھ سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں! عقیقہ کا گوشت سب کھا سکتے ہیں اور کسی بیمار  کو کھلانےکے لیے رکھنا بھی جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 327):

"(و يأكل من لحم الأضحية ويأكل غنيا ويدخر، وندب أن لاينقص التصدق عن الثلث). و ندب تركه لذي عيال توسعة عليهم."

المستدرك على الصحيحين للحاكم مع تعليقات الذهبي في التلخيص (4/ 266):

"نذرت امرأة من آل عبد الرحمن بن أبي بكر إن ولدت امرأة عبد الرحمن نحرنا جزورا فقالت عائشة رضي الله عنها : لا بل السنة أفضل عن الغلام شاتان مكافئتنان و عن الجارية شاة تقطع جدولا و لايكسر لها عظم فيأكل و يطعم و يتصدق."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200962
تاریخ01-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں