نعت میں لفظِ جاناں کا استعمال
سوال
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت لکھتے وقت ان کے لیے لفظ ِ "جاناں" کا استعمال کیسا ہے ؟
جواب
لفظِ جاناں کے درج ذیل معنے ہیں:
۱- محبوب ، معشوق ، پیار ا۔
۲- (تصوف) خدا کی صفت ِ قیومی، جس کی وجہ سے کل موجودات قائم ہیں۔ (اردو لغت تاریخی اصول پر)
پہلے معنے کے اعتبار سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں اس لفظ کا استعمال کرنا جائز ہے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200935
تاریخ28-02-2021

