کیا ناجائز کو حرام کہا جاسکتا ہے؟
سوال
کیا ناجائز کو حرام کہہ سکتے ہیں؟
جواب
اصطلاحی اعتبار سے ہر "حرام" ناجائز ہے، اس لیے ناجائز کی بہت سی صورتوں کو حرام کہا جاسکتاہے۔ البتہ بعض صورتوں میں فقہی اصطلاح کا لحاظ رکھتے ہوئے ناجائز کا حکم تو لگایا جاسکتاہے، حرام نہیں کہا جاسکتا۔ آپ کو جس چیز کا حکم مطلوب ہے، اس کی وضاحت کرکے معلوم کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200934
تاریخ28-02-2021

