بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عائزل نام رکھنا

سوال

میں اپنی بیٹی کا نام "عائزل"  رکھنا چاہتا ہوں جو غالباً عبرانی لفظ ہے اور اس کا مطلب خدا کا تحفہ کے ہیں،  راہ نمائ فرمائیں!

جواب

"عائزل"  کا معنی ہمیں نہیں مل سکا، نیز کسی مستند حوالے سے اس لفظ کا عبرانی ہونا بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

باقی بچوں کے ناموں کے لیے بہتر یہ ہے کہ ان  کا ایسا نام رکھا جائے جس سے اسلام کے تشخص کا اظہار ہو، اس کے لیے صحابہ /صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین /تابعات رحمہم اللہ اور مسلمانوں میں مانوس ناموں پر نام رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں، اس کا لنک درج ذیل ہے: 

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200883
تاریخ28-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں