بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ریمن نوڈلز (Ramen Noodles) کھانے کا حکم

سوال

 ریمن نوڈلز کے بارے  میں پوچھنا تھا کہ وہ حلال ہے کیا؟(Ramen Noodles)

جواب

کسی چیز  کے اجزاء کے بارے میں جب تک مکمل تحقیق نہ ہو،  اس وقت تک اس  کے حلال یا حرام ہونے کا حتمی حکم  نہیں بتایا جاسکتا۔

 البتہ اصولی جواب یہ ہے کہ اگر  اس نوڈلز یا اس کے پاؤڈر میں کوئی حرام یانجس چیز شامل نہ ہو تو اس کا کھانا جائز  ہوگا اور اگر اس میں کوئی حرام یا نجس چیز شامل ہو تو اس کا کھانا جائز نہ ہوگا، اور محض شک کی بنیاد پر کسی چیز کو حرام قرار نہیں دیا جاسکتا، لہذا  اس کی تحقیق کرلی جائے یا  کسی حلال تصدیقاتی ادارے  (مثلاً: سنہا : sanha) سے رابطہ کرکے معلوم کرلیا جائے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200863
تاریخ27-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں