بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا سمائکہ، سمیکہ نام رکھنے کا حکم

سوال

سمائیکہ/سمائکہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کے معنی بتا دیں،  میری بیٹی کا یہ نام ہے اور اب اس کی عمر 14 سال ہو گئی ہے۔

جواب

تلاش کے باجود ”سمائکہ“ نام کا معنی  ہمیں نہیں مل سکا، البتہ  ”سمیکہ “ (سُمَيْكَه) صحابیات کے ناموں میں سے ہے، اس لیے بچی کا نام سمائکہ کے بجائے ”سمیکہ“ رکھ  لیجیے۔

الإصابة في تمييز الصحابة (8 / 189):

" سميكة بنت جابر

بن صخر بن أمية بن خنساء بن عبيد بن عدي بن غنم الأنصارية، من المبايعات.

قاله ابن سعد عن الواقديّ: قال: وأمها أم الحارث بنت مالك بن خنساء بن سنان، تزوجها النعمان بن جبير بن أمية" .

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200858
تاریخ27-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں