بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ساس کے ماموں سے پردہ کا حکم

سوال

میری بیوی کیا میری والدہ کے ماموں سے پردہ کرے؟

جواب

عورت کے لیے ساس کا ماموں محرم نہیں ہے، اس لیے کہ دونوں کے مابین حرمت کی کوئی شرعی وجہ نہیں ہے؛ اس لیے  آپ کی بیوی پر آپ  کی والدہ کے ماموں سے پردہ کرنا  لازم ہے، بشرط یہ کہ رضاعت کی بنا پر حرمت نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200853
تاریخ27-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں