بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سودی قرض لینے کے بعد سود معاف کرالینے کے بعد قرض کی رقم کا حکم

سوال

میں  نے   حکومت   سے سود پر قرض لیاہے،  بعد میں درخواست دینے  پر حکومت نے سود معاف کردیا ہے، کیااب قرض کا یہ معاملہ شرعی طور پر جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر واقعتًا حکومت نے سودی قرض دینے کے بعد سود معاف کردیا ہے تو  آپ  کے لیے  اصل رقم استعمال کرنا اور مقررہ وقت پر ان کو واپس کرنا جائز ہے، البتہ   سودی قرض لینے کا  معاہدہ کرنا ہی  گناہ تھا،  جس پر  صدقِ دل سے توبہ  و استغفار   کرنا ضروری  ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200852
تاریخ27-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں