بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض کے بوجھ سے خلاصی کے اعمال

سوال

میں قرض دار ہوں،  بہت دعائیں بھی کرتاہوں، لیکن قرض ختم نہیں ہوتے ہیں،  برائے مہربانی کوئی خاص عمل بتادیں اور اپنے قرضوں کے حوالے سے بہت پریشان ہوں!

جواب

قرض  کی  ادائیگی  کے  لیے   درج ذیل  باتوں  پر  عمل کریں، ان شاء اللہ ، اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے:

(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔

(2) نمازو روزے کی پابندی کریں۔

(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔

(4) سود سے دور رہیں۔

(5)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔

(6) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ".

(7) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:"اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ".

(8)  دورد شریف صبح و شام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔

(9) اسی طرح سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: ’’ اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُۚ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ “  (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: 19)  آخر تک اسی (80) مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں۔

(10) اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200845
تاریخ27-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں