جنابت کی حالت میں صدقہ دینا
سوال
کیا حالتِ جنابت میں صدقہ دیا جاسکتا ہے اور کیا حالتِ جنابت میں دیے گئے صدقے یا خیرات کا اجر ملے گا ؟
جواب
جنابت کی حالت میں صدقہ کی کوئی ممانعت نہیں ہے، لہذا جنابت کی حالت میں صدقہ کرنا جائز بھی ہے اور اس کا اجر و ثواب بھی ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200843
تاریخ27-02-2021

